اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے مسقط میں عمان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کر کے باہمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف، اپنا علاقائی دورہ جاری رکھتے ہوئے پیر کو مسقط پہنچے اور اس ملک کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات اور گفتگو کی-
محمد جواد ظریف، عمان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے ساتھ ہی اس ملک کے دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پرصلاح و مشورہ کریں گے-
ایران کے وزیرخارجہ نے عمان کے حکام سے ملاقات کے بعد قطر کا دورہ کریں گے اور اس ملک کے حکام کے ساتھ باہمی اور علاقائی مسائل پر گفتگو کریں گے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲